درگئی‘ گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول خانوڑی کی منظوری
درگئی (نمائندہ پاکستان) خانوڑی کے قبائیل اصیل اور عمر خیل کے عمائدین نے چیرمین ڈیڈک مالاکنڈ و پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ اور ضلع ناظم مالاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ کو خراج تحسین پیش کردی ۔دونوں قبائل کے عمائدین کا جرگہ کے دوران اتفاق رائے سے گرلز ہائر سکنڈری سکول کے قیام کے لئے مقام مختص کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق : چیرمین ڈیڈک مالاکنڈ و پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ نے 12 کروڑ 80لاکھ روپے کی خطیر فنڈز کی لاگت سے مالاکنڈ کے دور افتادہ علاقہ خانوڑی کے عوام کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری سکول خانوڑی کی باقاعدہ منظوری دی دی ہے جس کے لئے خانوڑی کے قبائیل اصیل اور عمر خیل کے عمائدین نے گرینڈ جرگہ منعقد کرکے اتفاق رائے سے گرلز ہائر سکنڈری سکول کے قیام کے لئے محمد زا علی خان کے اراضی مختص کرلی جہاں سکول کی تعمیر جلدشروع کردی جائے گی ۔ جرگہ کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خانوڑی کے قبائیل اصیل اور عمر خیل کے عمائدین تحصیل کونسلر خان بہادر ، وایلج کونسل خانوڑی کے ناظم غنی الرحمان ، نائب ناظم محمد ثنیف ، مسلم خان ، ملک شیر زمان خان ، ملک شاہ زمین ، حاجی دوست محمد، ملک شیر محمد ، حجاب گل ، بہادر خان ، محمد حسین ، ثواب گل ، غازی رحمان ، فضل خالق، محمد زا علی ، شمشاد علی ، جوہر علی اور طور خان نے خانوڑی میں گرلز ہائر سکنڈری سکول کی منظوری اور اس کے قیام کے لئے 12کروڑ 80لاکھ روپے مختص کرنے پر چیرمین ڈیڈک مالاکنڈ و پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ ، ضلع ناظم مالاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ اور پیپلز پارٹی مالاکنڈ کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ نے خانوڑی کی ترقی کے لئے، تعلیم و صحت کے ادروں کے قیام اور سڑکوں کی جال بچھاکر پسماندہ اقوام پر احسان کیا ہے جسے خانوڑی کے عوام کبھی بھی نہیں بھول سکتے۔