آئین کی رو سے تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں‘ وی سی ڈاکٹر احسان علی
مردان (بیورورپورٹ ) آئین پاکستان کے تحت پاکستان کے شہریوں کو مساویانہ شہریت کے حقوق حاصل ہیں۔ معاشرے میں سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے ان بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے سینٹر فار سوک ایجوکیشن پاکستان انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم اور پختون خوا کالج آف آرٹس زیرِ اہتمام پاکستان میں مساویانہ شہریت کے موضوع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے پاکستان میں شہریوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر بھی زور دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے نیشنل کوارڈینیٹر مرتضیٰ نور نے کہا کہ آئین پاکستان آرٹیکل) (8 براہ راست شہریوں کے مابین برابری ، مساویانہ موقع کے فراہمی کے متعلقہ ہیں۔ انہوں نے مساویانہ شہریت کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ کے نمایاں نکات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پرڈین آف آرٹس پرفیسر ڈاکٹر نیاز، پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خان خلیل ، ڈین آف سائنس پروفیسرڈاکٹر اورنگزیب، فضل ستار درانی پرنسپل پختونخوا کالج آف آرٹس ، ڈاکٹر ربنواز چیرمین شعبہ ء انگریزی اور دیگر شرکاء نے چارٹر آف ڈیمانڈ کے بھرپور ہمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مذہبی ، لسانی اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھا کر معاشرے میں ہم آہنگی ملائی جاسکتی ہے۔شرکاء نے اس اہم موضوع کے انعقاد پر منتظمین کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد نوجوانوں میں متعلقہ اہم موضوعات کے آگاہی کے بارے میں نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔