عوام اور پولیس میں دوریاں ختم ہوئیں‘ ایس پی آپریشن مردان

عوام اور پولیس میں دوریاں ختم ہوئیں‘ ایس پی آپریشن مردان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) ایس پی ایس پی آپریشن شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا کہ آئی جی پی ناصر خان درانی کی کاوشوں کی بدولت عوام اور پولیس میں دوریاں کم ہورہی ہے جس طرح ڈی آر سی تنازعات حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہاہے اسی طرح علاقہ میں چھوٹے چھوٹے باہمی جھگڑوں کو ختم کرنے کے لیے علاقائی روایات کے مطابق جرگہ سٹم فعال کردار ادا کرسکتا ہے کیونکہ ہمارا معاشرہ اپنی تہذب و روایات کا امین ہے جرگہ سٹم ایک ایسا نظام ہے جو بڑے بڑے مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار اداکرتاہے وہ خورہ بانڈہ میں مشال اصلاحی جرگہ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برادری سے خطاب کررہے تھے جہاں وہ بطور مہمان خصوصی تھے تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ مشال اصلاحی جرگہ کے ممبران عہدداران کا جذبہ نیک ہو اور نیت میں کوئی فطور نہ ہو تو پھر اللہ کی تائید شامل حال ہوجاتی ہے انہوں نے نو منتخب کابینہ سے پر زور الفاظ میں کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر علاقہ میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں پولیس ہر طرح کا تعاؤن کریں گی پولیس کارویہ دن بدن عوام دوست ہوتا جارہاہے اب عوام کا فرض ہے کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاؤن کریں سماج دشمن عناصر کی سرکوبی ہو جائے اور مردان کے شہریوں کو سکون سے زندگی بسر کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو انہوں نے عوام سے کہا کہ پولیس افسران کے دروازے ہر ایک شہری کے لیے کھلے ہیں اپنے جائزمسئلہ کے لیے بلا روک ٹوک آئیں اگر کہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے تو ایک ایس ایم ایس سے محکمہ پولیس کے اعلی حکام آپ سے خود رابطے کریں گے۔