مختلف اضلاع میں 161 سول ججز‘ جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات

مختلف اضلاع میں 161 سول ججز‘ جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مختلف اضلاع میں تعیناتی کے لئے ایک سو ایک سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹ ؍علاقہ قاضی کی گریڈ 18میں فوری طور پر ترقیوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔پشاور ہائی کورٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق نئے بھرتی ہونے والے سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس ؍علاقہ قاضیوں میں صادق احمد،ارم نوشین،شوکت حسین،یاسر حسین،عدنان اقبال،عزیز احمد،راشد علی،سمیع اللہ خان،ارم عائشہ،عالیہ بی بی،ارشد علی،محمد امتیاز،ریاض اسلم،سلمان نادر،صابر علی شاہ،اعجاز محسود،رئیس خان،سریر شاہ،صادق اللہ،سید فرقان مشوانی،عبدالحلیم،مرتضیٰ خان،مظہر علی خان،ناظمہ شاہ،عاصمہ ظاہر،موحماس فاروق احمد،محمد اکرام،محمد وقار،شہباز نور،عالم زیب خان،محمد ولید والی،حبیب الرحمان اوکرزئی،شاندانہ خان،محمد انور خان،تنوید اختر،محمد اسحاق مروت،عائشہ حیات،محمد کاشف،طاہر خان،مبارک علی،سید احمد مجتبیٰ کمال،محمد الیاس ،شریف اللہ،سدرا جلال،عبدالقیوم خان،نور الحق،فرینہ مہرین،قاضی محمد عدنان،ظاہر خان،محمد رئیس،شہناز،عطاء الرحمان،حفیظ اللہ،امجد اللہ،سید وہاج علی شاہ،محمد شعیب،ریاض احمد،منصف سعید،حسن علی خان،ہارون راشد،کمال فرید تنولی،اصغر حبیب،انعام اللہ،ذولفقار احمد خان،جمیل فقیر،محمد جنید عالم،زاہد علی خان،ثناء افضل،طارق خان،شاہد زمان،خرم شہزاد،محمد عادل مثال،سید عباس حیدر نقوی،الیاس سعید،خالد بن والی،محمد لطیف شاہ،حسن محبوب،لیاقت خان،عبدالکلیم خان،بلال خان تنولی،امتیاز عالم خان،حامد سجاد،ساجد علی خان،انعام اللہ،محمد طارق خان،شاہ خالد،شاہ نوفل،حیدر علی خان،محمد شعیب،نیر اقبال،محمد حارث نثار،ساجد امین،صائمہ رزاق،سحرش رعنا،ثمینہ سحر،عطیہ رفیق،نازیہ پروین،صنم خالد،کنزہ شوکت،سعدیہ ہارون اور محمد اشفاق شامل ہیں۔مذکورہ بالا تقرریاں دو برس کی آزمائشی مدت کیلئے ہوں گی جنہیں چار برس تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ان سول ججوں ؍جوڈیشل مجسٹریٹس ؍علاقہ قاضیوں کو ڈیوٹی کے لئے پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار اشتیاق احمد کو فوری طور پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس حکمنامے کے اجراء کی تاریخ سے ایک ماہ کے اندر رپورٹ کرنے میں ناکام امیدواروں کی تقرریاں منسوح کر دی جائیں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -