لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کپڑا سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ سرغنہ گرفتار

لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کپڑا سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ سرغنہ گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) چمکنی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑاسمگل کرنے کی کوشیش ناکام بنا تے ہوئے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ کو موٹر کار سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع تھی کہ کسی وقت بھی جی ٹی روڈ سے غیر ملکی کپڑا سمگل کیا جارہا ہے جس پر پولیس اہلکاروں نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کی اس دوران موٹر کا نمبر LEB 6990کو روک کر تلاشی لی اور اس کے خفیہ خانوں سے 78تان کپڑا برآمد کرکے ملزم محمد ظاہر ولد شیر حضرت شاہ سکنہ دیر کو گرفتار کر لیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -