پشاور میں تجاوزات کیخلاف گڑ منڈی میں آپریشن‘ 50 افراد گرفتار

پشاور میں تجاوزات کیخلاف گڑ منڈی میں آپریشن‘ 50 افراد گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کی احکامات پر عمل درآمد ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزادہ محمدطارق کی اے اے سی عبدالنبی کے ہمراہ گڑھ منڈی میں کاروائی ‘ 50 سے زائد دکانوں کے تجاوزات مسمار‘ 50 افرادگرفتار ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے بغیر پروٹوکول کے عام آدمی کی حیثیت سے پشاور گڑمنڈی کا تفصیلی دورہ کیا تھا جبکہ گڑ منڈی میں تجاوزات کی بھر مار اور اسکی وجہ سے پید ل چلنے والوں کو مشکلات اورٹریفک کی روانی میں شدید خلل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزادہ محمدطارق کو کاروائی کے احکامات جاری کئے ضلع ناظم کی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزادہ محمد طارق نے متعلقہ علاقہ کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعبدالنبی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 50 دکانوں کے تجاوزات اور غیر قانونی حصوں کو مسمار کرکے گڑمنڈی کے دونوں اطراف پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کیلئے کھول دئیے گئے اس موقع پرمستقل تجاوزات قائم کرنے والے 50 دکانداروں کو گرفتارکرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے ضلع ناظم محمدعاصم خان نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گڑمنڈی میں مستقل اہلکار تعینات کرنے اوردوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -