ڈیرہ میں شراب کیڈ کرنیوالی بھٹی پر چھاپہ‘ 65 بوتل برآمد

ڈیرہ میں شراب کیڈ کرنیوالی بھٹی پر چھاپہ‘ 65 بوتل برآمد

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ یاسر خان آفریدی کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن کینٹ کے SHO انسپکٹر ضیا اللہ خان کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن کینٹ کے سب انسپکٹر محمد شاہجہان خان کی سرکلرروڈ پر شراب کی بھٹی پر چھاپہ کافی مقدار میں کچی شراب برآمد، ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ کی نگرانی میں ایس آئی شاہ جہان نے کینٹ کی حدود سرکلرروڈ پر واقع دوکان میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر 65 عدد بوتل شراب، چار عدد جیری کین (چھوٹی ڈرامی) اور ایک عدد خالی ڈرم برآمد کرکے موقع پر ملزم محمد فیصل ولد شاہ جہان قوم بلوچ سکنہ مدینہ کالونی کو گرفتار کرکے 3آرٹیکل کے تحت FIR درج کرکے پابند سلاسل کردیا.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -