مردان‘ شہداء کربلا کی رسم چہلم‘ دفعہ 144 نافذ

مردان‘ شہداء کربلا کی رسم چہلم‘ دفعہ 144 نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان( بیورورپورٹ ) شہداء کربلا کی رسم چہلم کے موقع پر شہر میں آج (ہفتہ ) سے دفعہ 144نافذ کردی گئی جس کا نوٹی فیکیشن جاری کردیاگیا اسلحہ کی نمائش ،ڈبل سواری اور افغان مہاجرین کی آمدورفت پر پاپندی عائد کردی گئی ڈی سی آفس سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ڈپٹی کمشنر مردان عمران حامد شیخ نے حضرت اما م حسین رضی اللہ عہنہ اوران کے ساتھیوں کی رسم چہلم کے موقع پرآج 12نومبر سے ضلع بھر میں میں دفعہ 144نافذ کردی ہے لاؤڈ سپیکر کے استعمال ،جلسہ جلوس او رمجالس کے انعقاد پر پابندی عائد ہوگی اورساتھ ہی دوافراد سے زیادہ کے اجتماع سمیت گاڑیوں کے کالے شیشوں پر بھی پاپندی عائد کردی گئی ہے ۔