سانحہ کوئٹہ کے روز میوزیکل شو کے انعقاد کیخلاف کارروائی کی جائے :چارسدہ سٹوڈنٹس سوسائٹی

سانحہ کوئٹہ کے روز میوزیکل شو کے انعقاد کیخلاف کارروائی کی جائے :چارسدہ ...

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ سٹوڈنٹس سوسائٹی نے سانحہ کوئٹہ کے روز باچا خان یونیورسٹی میں میوزیکل شو کے انعقا د پر شدید تنقید کر تے ہوئے اسے پختون اور اسلامی روایات کے منافی قرار دیتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا ۔ مخالف تنظیم کے صدر عدنان خان خانخیل نے وائس چانسلر سے 60ہزار روپے وصول کر کے طلباء کے حقوق پر سودا بازی کی ۔ سانحہ کوئٹہ میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے شہید کیپٹن روح اللہ نے بھی جام شہادت نوش کی تھی جنہوں نے بہادری کی مثال قائم کرکے باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کا مقابلہ کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار چارسدہ سٹوڈنٹس سو سائٹی کے صدر حتشام اللہ ، چےئرمین عثمان باچا ، سینئر نائب صدرظفر ، نائب صدر جمال خان اور جنرل سیکرٹری کاشف نے باچا خان یونیورسٹی میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ مقررین نے کہاکہ مخالف تنظیم سٹوڈنٹس یونین سو سائٹی کے صدر عدنان خانخیل نے طلباء اور طالبات کے مطالبات پر سودا بازی کرکے وائس چانسلر سے 60ہزار روپے رشوت وصول کیا ہے جس کا احتساب ضروری ہو چکا ہے ۔ انہوں نے اس حوالے سے باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل رحیم سے بھی واضاحت مانگی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ اور طالبات اپنے جائز مطالبات کیلئے کسی بھی حد تک جا نے سے گریز نہیں کرینگے ۔ انہوں نے اس بات پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا کہ سانحہ کوئٹہ میں 60سے زائد پولیس جوان شہید ہوئے جبکہ 100سے زائد زحمی ہو ئے جس میں شہید کیپٹن روح اللہ بھی شامل تھے جنہوں نے باچا خان یو نیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا کر جرات اور بہادری کی نئی مثال قائم کی تھی مگر اپنے محسن اور قومی ہیرو کو بھول باچا خان یونیورسٹی میں سانحہ کوئٹہ کے روز میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جو پختون اور اسلامی روایات اور تعلیمات کے خلاف ہے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ سٹوڈنٹس یونین سو سائٹی کے صدر عدنان خانخیل کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا راستہ اپنائینگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -