چارسدہ‘ طویل خشک سالی کے خاتمہ کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی

چارسدہ‘ طویل خشک سالی کے خاتمہ کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ملک میں طویل خشک سالی کے خاتمہ کیلئے چارسدہ میں عوام کی جم غفیر رب کائنات کو راضی کرنے کیلئے میونسپل پارک امڈ آئی ۔ رب کریم کے سامنے ہزاروں فرزندان توحید سربہ سجود ہو گئے اور نماز استسقا ادا کرکے باران رحمت اور استحکام پاکستان کیلئے دعائیں مانگی۔ نماز استسقاء میں علمائے کرام ، سیاسی قائدین ، منتخب عوامی نمائندوں ، سرکاری افسران نے بھی شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت ، سیاسی جماعتوں اور علمائے کرام کی اپیل پر جمعہ کے روز ہزاروں فر زندان توحید نمازجمعہ کے بعد میونسپل پارک چارسدہ میں نماز استسقاء کیلئے امڈ آئے ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے مولانا سید گوہر شاہ ، مفتی عبداللہ شاہ اور مفتی عبدالرؤف شاکر نے مسلمانوں پر واضح کیا کہ ہم نے خالق حقیقی کو بھلاکر اللہ کے احکامات اور اسلامی تعلیمات سے روگردانی شروع کی ہے جس کی وجہ سے خالق ہم سے ناراض ہو چکے ہیں اور مسلمانوں کو مختلف آزمائشوں میں ڈالا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالق کائنات کے رحمت کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے مگر اس کیلئے واحد شرط یہ ہے کہ مسلمان صدق دل سے توبہ کرکے اللہ کے احکامات اور رسول مقبول ﷺ کی تعلیمات پر عمل پھیر ا ہو ں۔ ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ نے صلوۃ استسقاء کی امامت کی جبکہ مفتی عبداللہ شاہ نے رب کائنا ت سے توبہ قبول کرنے اورباران رحمت کیلئے خصوصی اجتماعی دعا مانگی ۔اس موقع پر علمائے کرام نے ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعا کی ۔ نماز استسقاء میں علمائے کرام ، سیاسی قائدین ، منتخب عوامی نمائندوں ، سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -