تیز رفتار گاڑی نے شہری کچل ڈالا‘ نامعلوم کار سوار کیخلاف مقدمہ درج

تیز رفتار گاڑی نے شہری کچل ڈالا‘ نامعلوم کار سوار کیخلاف مقدمہ درج

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)چمکنی کے علاقہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک پار کرنے والے شہری کو کچل ڈالا پولیس نے نامعلوم کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے نورحسین ولد اورنگزیب نے پولیس کوبتایا کہ وہ گزشتہ ر وز اپنی موٹر کار میں جی ٹی رو ڈ پر جارہا تھا اس دوران راستہ میں ایک تیز رفتار گاڑی نے سڑک پارکرنے و الے شخص کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا مجروح کو زخمی حالت میں وہاں سے اٹھا کر علاج کیلئے ہسپتال لے رہے تھے مگر وہ راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -