رینجرز کا پرانی سبزی منڈی میں آپریشن ، 3ملزمان گرفتار

رینجرز کا پرانی سبزی منڈی میں آپریشن ، 3ملزمان گرفتار
رینجرز کا پرانی سبزی منڈی میں آپریشن ، 3ملزمان گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز نے کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں آپریشن کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرانی سبزی منڈی میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن گینگ وار ملزمان احمد علی مگسی اور درویش گروپ کے خلاف کیا گیا ہے، آپریشن کے دوران رینجرز نے پرانی سبزی منڈی سے عیسی نگری تک کے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے اور گھر گھر تلاشی کے دوران تین ملزمان کو حراست میں میں لے لیا۔

حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی ملی ہے۔۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -