سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر کل تعطیل کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر کل تعطیل کا اعلان کر دیا
سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر کل تعطیل کا اعلان کر دیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ حکومت نے صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 15 نومبر کو صوبے بھر میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

رینجرز کا پرانی سبزی منڈی میں آپریشن ، 3ملزمان گرفتار

 اس سال بھی صفر کی 14 تاریخ کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 273 واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔اس ضمن میں سندھ حکومت نے صوبے میں تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت اداروں سمیت سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔معروف صوفی بزرگ کا مزار سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ہے جہاں عرس کے موقع پر تین روزہ تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -