ٹرمپ کی کامیابی سے یورپ اور امریکا کے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے : صدر یورپی کمیشن

ٹرمپ کی کامیابی سے یورپ اور امریکا کے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے : صدر یورپی ...
ٹرمپ کی کامیابی سے یورپ اور امریکا کے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے : صدر یورپی کمیشن

  

لگسمبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی کمیشن کے صدر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب سے یورپ اورامریکاکے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ ہمیں ٹرمپ کےساتھ 2سال ضائع کرنے ہوں گے جب تک کہ وہ دنیا کا دورہ کرکے اسے جان نہ لیں۔

لگسمبرگ میں خطاب کرتے ہوئے جین کلاڈ ینکر کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹرمپ کو یہ بتانا ہوگا کہ یورپ کیا ہے، کیسے کام کرتاہے، ان کی بنیاد اور ڈھانچے کے لحاظ سے بین الابراعظمی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام طورپر امریکی یورپ پر زیادہ توجہ نہیں دیتے جہاں تک ڈونلڈ ٹرمپ کا تعلق ہے ان کے خیال میں بیلجیئم ہمارے براعظم پر موجودکوئی دیہات ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -