سی ٹی ڈی کی سرگودھا میں کارروائی : کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد گرفتار ، بھاری اسلحہ برآمد
سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک )سی ٹی ڈی پولیس نے رات گئے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاعات پر رات گئے سرگودھا میں کارروائی کی جس دوران دو دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے ، دہشت گردوں کا تعلق کالعد م تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ دہشت گرد ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے میں ملوث تھے۔
سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر کل تعطیل کا اعلان کر دیا
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ذیشان محبوب اورزاہدالرحمن حیدر چونگی نمبر 9 سرگودھا کے ایک مکان میں موجود تھے،،خفیہ اطلاع پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،ڈیٹونیٹرز،اسلحہ اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ ایک نجی ٹی وی چینل پر حملوں میں ملوث تھے۔