گلو کار اے نیئر لاہور میں انتقال کر گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )متعدد فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے پلے بیک سنگر اے نیئر لاہو رمیں انتقال کر گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لالی ووڈ کے نامورپلے بیک سنگر اے نیئر حرکت قلب بند ہونے کے بعد 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے ، وہ طویل عرصے سے علیل تھے ۔ مرحوم میں سوگواران میں تین بیٹیاں اور بیوی کوچھوڑا ہے ۔ ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔
سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر کل تعطیل کا اعلان کر دیا
اے نیر نے 1974ءمیں گلوکاری کا آغاز کیا، بہترین گلوکاری پر انہوں نے 5بار نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ گلوکار نے 4ہزار 2 سوگیتوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
ان کے مشہور گانوں میں ”میں تو جلا ایسا جیون بھر کیا کوئی دیپ جلا ہوگا“، ”ملے دو ساتھی کھلی دو کلیاں“،” ہم اور تم تم اور ہم“ ، ”اک بات کہوں دل دارہ“، ”جنگل میں منگل“،”کرتا رہوں گا یاد تجھے میں ہونہی صبح و شام اور دیگر شامل ہیں۔گلوکار نے پرائیڈ آف پرفارمنس کے لیے کئی باراپلائی کیا تاہم انہیں ایوارڈ نہیں دیا گیا۔