پاکستان اور چین کی سول و ملٹری قیادت کل گوادر پر بین الاقوامی بندر گاہ کا افتتاح کریں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور چین کی سول و ملٹری قیادت کل گوادر پر بین الاقوامی بندرگاہ کا افتتاح کریں گے ۔
دی نیو ز کے مطابق پاک چین تعلقات نئے باب میں داخل ہورہے ہیں اور کل دونوں ممالک کی سول و ملٹری قیادت گوادر پر بین الاقوامی بندرگاہ کا افتتاح کریں گے ، وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف افریقہ کیلئے چینی کنٹینروں کو روانہ کریں گے ۔
ٹرمپ کے خلا ف امریکا کے بیشتر شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ، ہائی وے بلا ک ، 60سے زائدشہری گرفتار
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں شرکت کیلئے افواج کے سربراہان ، سفارتکاروں ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کو دعوت نامے آج جاری کیے جائیں گے ۔سی پیک کے حوالے سے بھارت اور اس کے اتحادیوں کے شدید تحفظات کے باوجود گوارد سے تین سو کنٹینرز کی لوڈنگ آج مکمل ہو جائے گی جس کے بعد انہیں بندرگار سے کل روانہ کر دیا جائے گا ۔
ٹرمپ کی کامیابی سے یورپ اور امریکا کے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے : صدر یورپی کمیشن
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گوادر کے مقابلے میں بھارت نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر 1کروڑ 20لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ۔
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواز ثناءاللہ زہری اگلے ماہ دعوت نامے پر چین جا رہے ہیں ۔