انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں وسیم اختر کی ضمانت ...
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی اشتعال انگیز تقریر میں ضمانت منظور کر لی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انسدا د دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے 25ہزار روپے مچلکوں کے عوض وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی ۔میئر کراچی وسیم اختر کی 39مقدما ت میں سے 38میں ضمانت منظور ہو چکی ہے،اب وہ صرف دہشت گردوں کے علاج کرانے کے مقدمے میں گرفتار ہیں ۔

واضح رہے کہ 22اگست کو اشتعال انگیز تقریر کیس میں وسیم اختر کے خلاف تھانہ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -