ہم میں سے کوئی فرار نہیں ہوا ،متحدہ کے رہنما عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں:خواجہ اظہار الحسن

ہم میں سے کوئی فرار نہیں ہوا ،متحدہ کے رہنما عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں:خواجہ ...
ہم میں سے کوئی فرار نہیں ہوا ،متحدہ کے رہنما عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں:خواجہ اظہار الحسن

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ متحدہ کے رہنما عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں ، نہ تو ہم میں سے کوئی فرار ہوا اور نہ ہی ایم کیو ایم کے رہنما فرار ہوتے ہیں ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ڈرائی کلین مشین موجود نہیں ہے ،ہم عدالت سے ڈرائی کلین ہو کر نکلتے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے متحدہ کی ایک خاتون کارکن کو میڈ یا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس خاتون کے نو سالہ بچے کو تشدد کر کے مار دیا گیا اور اب بھی خاتون کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں ،عدالت بچے کی ماں کو انصا دلوائے ۔

مزید :

کراچی -