پشاور کے علاقے تیرائی بالا میں فائرنگ :پیشی پر جانے والے باپ بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور کے علاقے تیرائی بالا میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے علاقے تیرائی بالا میں گھات لگائے ملزمان نے پیشی پر جانے والے باپ بیٹے پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، مقتولین رکشے پر عدالت جا رہے تھے تاہم فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا ہے ۔جاں بحق ہونے والے باپ کی شناخت عارف جبکہ بیٹے کی شناخت عادل کے ناموں سے ہوئی ہے ، رکشہ ڈرائیورکا نام شفیق بتایا گیا ہے ۔فائرنگ کرنے والا ملزم عارف کا سگہ بھائی تھا جس نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کی ۔
برطانیہ : مسلمانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسجد کا دورہ کرنے کی دعوت دیدی
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھات لگائے ملزمان نے ایک مقام پر رکشہ کوروکا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا اور رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔ مرنے والے دونوں باپ بیٹا سرکاری ملازم تھے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم ملزمان کی شناخت ہونے کے بعد گرفتار کر لیا جائے گا ۔