پیر کی رات پاکستان میں سپر مون ہو گا : محکمہ موسمیات

پیر کی رات پاکستان میں سپر مون ہو گا : محکمہ موسمیات
پیر کی رات پاکستان میں سپر مون ہو گا : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ پیر کے روز پاکستان میں سپر مون ہو گا ۔

میڈیار پورٹس کے مطابق 14 نومبر بروز پیر کی رات چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن ہوگاجسے سپر مون کہا جا تا ہے ۔

سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر کل تعطیل کا اعلان کر دیا

نومبر کی 14 تاریخ کو چاند زمین سے قریب ترین ہوگا چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور30 فیصد زیادہ روشن ہوگا، 'سپر مون کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آجائے گا اور تقریباً 70 سال کے بعد زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ اتنا کم ہو گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر52 منٹ پرچاند زمین کے قریب ترین ہوگا، یہ موقع اب دوبارہ 25 نومبر 2034 ءمیں نمودار ہوگا جبکہ آخری مرتبہ اس قسم کا سپرمون 1948ءمیں دیکھا گیا تھا۔

مزید :

ماحولیات -