پولیس ہڑتالی ڈاکٹروں کا علاج کرنے پہنچ گئی ، مال روڈ سے کیمپ اکھاڑ دیے گئے ، ٹریفک بحال

پولیس ہڑتالی ڈاکٹروں کا علاج کرنے پہنچ گئی ، مال روڈ سے کیمپ اکھاڑ دیے گئے ، ...
پولیس ہڑتالی ڈاکٹروں کا علاج کرنے پہنچ گئی ، مال روڈ سے کیمپ اکھاڑ دیے گئے ، ٹریفک بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب پولیس نے مال روڈ پر احتجاج کیلئے بیٹھے ہڑتال ڈاکٹروںاور واٹر مینجمنٹ کے اہلکاروں کو اٹھا دیا اور انکے کیمپ بھی اکھاڑ دیے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے چار روز سے مال روڈ کو بلاک کر کے بیٹھے ینگ ڈاکٹرز کو پولیس نے تتر بتر کر دیا ، پولیس جوانوں نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے کیمپ بھی اکھاڑ دیے ہیں اور واٹر مینجمنٹ کے عملے کو بھی ہٹا دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام نے ینگ ڈاکٹر ز کو 10منٹ میں مال روڈ خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

پیر کی رات پاکستان میں سپر مون ہو گا : محکمہ موسمیات

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈاکٹروں کے علاج کی تیار ی کر لی ہے ، مال روڈ پر پچھلے چار روز سے بیٹھے احتجاجی ڈاکٹروں نے پولیس سے مزاحمت کے بغیر مال روڈ خالی کرنا شروع کر دی ہے ۔ مال روڈ پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے ۔

سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مال روڈ پر پہنچے اور بڑے اطمینان سے ڈاکٹروں اور واٹر بورڈ مینجمنٹ کے اہلکاروں کے بیگ اور دیگر سامان اٹھا کر سائیڈ پر کر دیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ہڑتالیوں کے کیمپ بھی اکھاڑ کر سڑک کو ٹریفک کیلئے خالی کر دیا ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹروں کے بستر اور دیگر سامان بھی اٹھا کر سڑک کو کلیئر کرادیا ہے ۔