پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کا فیصلہ

پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کا فیصلہ
پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کا فیصلہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کردیا اور یہ اضافہ آئندہ سال سے وصول کیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے آن لائن نئی فیس کا سٹرکچر تیارکر لیا گیا ہے۔ نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے 10سال کے لئے 36صفحات پر پاسپورٹ بنانے کیلئے 5400روپے فیس ادا کرنے کے ساتھ 1880روپے ہوم ڈلیوری فیس ، 1875روپے نادرا فیس ، 625روپے پاسپورٹ آفس ہیڈ کوارٹرفیس اور 400روپے الگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا،اس طرح مجموعی پاسپورٹ فیس 10180روپے ہوگی۔ پانچ سال کا ارجنٹ پاسپورٹ بنانے کے لئے پانچ ہزار روپے بینک فیس ، 1875روپے نادرا فیس ، 1880روپے ہوم ڈلیوری فیس ، 400روپے ٹیکس کی رقم اور 625روپے پاسپور ٹ ہیڈ کوارٹر فیس لی جائیگی۔

مزید :

لاہور -