”میری سیکیورٹی اور پروٹوکول سٹاف کی تعداد نصف کی جائے “، گورنر سندھ نے پہلا حکم جاری کردیا

”میری سیکیورٹی اور پروٹوکول سٹاف کی تعداد نصف کی جائے “، گورنر سندھ نے پہلا ...
”میری سیکیورٹی اور پروٹوکول سٹاف کی تعداد نصف کی جائے “، گورنر سندھ نے پہلا حکم جاری کردیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ کے نومنتخب گورنر سعید الزماں صدیقی نے عہدہ سنبھالتے ہیں بڑا حکم جاری کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی نے پہلا حکم جاری کر دیا ، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی اور پروٹوکول سٹاف کی تعداد نصف کی جائے اور صرف ضرورت کے مطابق عملے کو رکھا جائے ۔

سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر کل تعطیل کا اعلان کر دیا

انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ میری معمول کی آمدورفت کے دوران ٹریفک بھی کم سے کم متاثر کی جائے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

یاد رہے سعید الزماں صدیقی نے گزشتہ روز ہی گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا یا ہے ، اس سے قبل ڈاکٹر عشرت العباد خان گزشتہ 14سال سے اس عہدے پر فائز تھے جن کے ساتھ سیکیورٹی اور پروٹوکول عملے کی بڑی تعداد موجود رہتی تھی ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -