مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز نے مال روڈ پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز نے مال روڈ پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا
مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز نے مال روڈ پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا،5روز بعد مال روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف ایگزیکٹیو میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم اور ینگ ڈاکٹرز میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد  ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کردیا جس کے بعد پولیس نے مال روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے اور مظاہرین کے کیمپ و دیگر سامان ایک سائیڈ پر ہٹا دیا گیا ہے ۔

پولیس ہڑتالی ڈاکٹروں کا علاج کرنے پہنچ گئی ، مال روڈ سے کیمپ اکھاڑ دیے گئے ، ٹریفک بحال

ذرائع کے مطابق پولیس نے واٹر مینجمنٹ بورڈ ملازمین کو بھی اٹھا کر روڈ پر ٹریفک بحال کروادی ۔ مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت کو عوام کی پریشانی کا احساس ہے، دودن پہلے 11 نرسوں کے خلا ف کارروائی کی گئی تھی، اب مظاہرین کو سڑک سے ہٹاکر شہریوںکی پریشانی کو ختم کردیا گیا ہے۔

برطانیہ : مسلمانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسجد کا دورہ کرنے کی دعوت دیدی

سی سی پی اولاہور امین وینس نے کہا ہے کہ آئندہ مظاہروں اور دھرنوں سے مال روڈ کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دینگے،مسیحاہی عوام کو پریشان کریں گے تو عام آدمی سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ انسانی بنیادوں پر سڑک کو کھولا، ہمارے حکمران فرعون بن چکے ہیں، حکومت کو ہمارے مطالبات تسلیم کرنے پڑیں گے، حکومت کی جانب سے کے جانے والے تمام وعدے پورے کیے جائیں۔

ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کا بڑا مسئلہ سیکیورٹی کا تھا جو حکومت نے حل کردیا ہے ، ینگ ڈاکٹرز میرے بچوں جیسے ہیں اور انہیں سمجھایا ہے کہ ڈیوٹی پر واپس آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ جن ڈاکٹرز نے معافی نامے جمع کرائے ہیں انہیں بحال کریں۔

مزید :

لاہور -