ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کر نیوالا ایس ایس پی ہٹ لسٹ پر تھا

ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کر نیوالا ایس ایس پی ہٹ لسٹ پر تھا
ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کر نیوالا ایس ایس پی ہٹ لسٹ پر تھا

  

کراچی (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری اور آرمی ،پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل سمیت ہائی پروفائل کیسز میں گرفتار ملزم عاصم عرف کیپری نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ پولیس کا ایک ایس ایس پی انکی ہٹ لسٹ پر نمبر ون پر تھا کیونکہ اسکا خیال ہے کہ اس ایس ایس پی نے مبینہ طور پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو گرفتار کر کے امریکا کے حوالےکیا، جبکہ شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم ،مخالف فرقے سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران ہٹ لسٹ پر تھے۔

خورشید شاہ بیگمات کے میک اپ کے خرچوں سے پریشان

روزنامہ جنگ کے مطابق 9ہائی پروفائل کیسز سمیت 28واقعات میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزم عاصم عرف کیپری کی جانب سے دوران تفتیش اہم انکشافات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش عاصم کیپری نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ پولیس کا ایک ایس ایس پی جو سندھ پولیس اور آئی جی سندھ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں لشکر جھنگوی کی ہٹ لسٹ میں پہلے نمبر پر تھے۔ملزم نے بتایا ہے کہ اسکے خیال میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مذکورہ ایس ایس پی نے گرفتار کر کے خفیہ طور پر ایف بی آئی کے حو الے کیا تھا۔ملزم نے بتایا ہے کہ جیل میں قید کے دوران وہ اکثر اپنے ساتھیوں سے مذکورہ پولیس افسر کا ذکر کرتا تھا کیونکہ وہ افسر ان کی ہٹ لسٹ پر سر فہرست تھا جبکہ شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم اور پولیس میں مخالف فرقے سے تعلق رکھنے والے افسران بھی انکی ہٹ لسٹ پر تھے۔

پاکستان کے نوجوانوں کیلئے سب سے افسوسناک خبر آگئی، ایسی فہرست جاری ہوگئی جسے دیکھ کر ہمارے حکمران شرم سے پانی پانی ہوجائیں

اخبار کے مطابق عاصم کیپری نے دوران تفتیش اب تک 33 مختلف وارداتوں میں 72افراد کو قتل کرنے کااعتراف کیا ہے جسمیں امجد صابری ،ملٹری پولیس اہلکاروں، ٹریفک پولیس اہلکاروں،اورنگی ٹاﺅن میں سات پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکاروں کا قتل بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحے کی فرانزک رپورٹ میں تیس کیسز میں ملنے والے خولوں سے موازنہ کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ دیگر کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ عاصم کیپری اور اسکے ساتھی اسحاق عرف بوبی کی گرفتاری وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ظاہر کی تھی۔

مزید :

کراچی -