ماں نے25 ہزار میں13 برس کی بیٹی 60 سالہ بوڑھے سے بیاہ دی

ماں نے25 ہزار میں13 برس کی بیٹی 60 سالہ بوڑھے سے بیاہ دی
ماں نے25 ہزار میں13 برس کی بیٹی 60 سالہ بوڑھے سے بیاہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) دولت کی ہوس میں لالچی ماں نے 13 سالہ بیٹی کی 60 سالہ بوڑھے شخص کیساتھ زبردستی شادی کر دی، لڑکی شوہر کے گھر سے بھاگ کر رشتہ داروں کے گھر پہنچ گئی علی پور چٹھہ کی نصرت بی بی کا شوہر چند سال قبل وفات پا گیا تھا جس پر اس نے دوسری شادی کر لی تھی سگی ماں نے دوسرے شوہر کے ساتھ ملکر اپنی 13 سالہ بیٹی مریم کی 25 ہزار روپے کے عوض زبردستی راہوالی کے 60 سالہ نصیر کے ساتھ شادی کر دی تھی جس کی گذشتہ روز رخصتی ہوئی تو لڑکی شوہر کے گھر سے بھاگ کر اپنی رشتہ دار خاتون بشریٰ کے گھر پہنچ گئی.

مریم کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ اور سوتیلے باپ نے زبردستی اسکی شادی کی ہے ماں اور سوتیلا باپ اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ کرنٹ بھی لگاتے رہے۔ وہ شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تاہم لڑکی کے رشتہ داروں نے پولیس کو نصرت اسکے شوہر اور دولہا نصیر کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی ہے۔

مزید :

گوجرانوالہ -