تحریک انصاف ڈانس کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ، وزیر اعظم پاناما کیس سے سرخرو ہو کر نکلیں گے : عابد شیر علی

تحریک انصاف ڈانس کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ، وزیر اعظم پاناما کیس سے سرخرو ہو ...
تحریک انصاف ڈانس کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ، وزیر اعظم پاناما کیس سے سرخرو ہو کر نکلیں گے : عابد شیر علی

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف منفی سیاست اور ڈانس کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ،” خواجہ آصف کیس جیت گئے ہیں اب تیرا کیا ہو گا کالیا“ ۔وزیر اعظم نواز شریف بھی پاناما لیکس سے سرخرو ہو کر نکلیں گے ۔ 

فیصل آباد میں فیسکو آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 2018ءمیں بھی عوام مسلم لیگ نواز کو ووٹ دیں گے اور یہ روتے رہ جائیں گے ۔بلاول بھٹوکیلئے2018ءکے انتخابات میں اپنی سیٹ نکالنابھی مشکل ہے تاہم بلاول بھٹو اپنے اداﺅں پر غور کریں ۔

برطانیہ : مسلمانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسجد کا دورہ کرنے کی دعوت دیدی

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے اور مارچ 2018ءتک ملک میں وافر بجلی ہو گی ۔ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں واضح کمی ہوئی ہے اور یہ دورانیہ بہت حد تک کم ہو گیا ہے۔

”تحریک انصاف کلین بولڈ ہو گئی، بلاول پہلے سندھ میں بہترحکومت لائیں پھرہم سے بات کریں“۔لائن لاسز والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر کل تعطیل کا اعلان کر دیا

ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ خبرلیک انتہائی سنجیدہ نوعیت کامعاملہ ہے ، پہلی مرتبہ کسی غیرسیاسی شخصیت کوگورنربناکراچھی مثال قائم کی۔امیدہے سعیدالزماں صدیقی وفاق اورسندھ کے درمیان بہترکرداراداکریں گے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جس حکومت میں پرویزخٹک جیساوزیراعلیٰ اورگنڈاپورجیساوزیرہو،اسکاکیاہوگا؟ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -