ہوبارٹ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 85رنز پر ڈھیر کر دیا

ہوبارٹ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 85رنز پر ڈھیر کر دیا
ہوبارٹ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 85رنز پر ڈھیر کر دیا

  

ہوبارٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہو گئی ، ہوبارٹ ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے پوری ٹیم کو 85رنز پر ڈھیر کر دیا ۔ 

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ فائدہ مند ثابت ہوا ، جنوبی افریقی بولرز نے آسٹریلوی بیٹنگ کو تہس نہس کردیا اورصرف 8رنز پر کینگروز کے 4 بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلوی ٹیم کا سکور جب 31 تک پہنچا تو اس کے 6کھلاڑی آﺅٹ ہوچکے تھے جبکہ پوری ٹیم 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔فیلنڈرز نے 5اور ایبٹ نے 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ اسٹیو اسمتھ 48 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ وہ اننگز کے نمایاں سکورر تھے ۔

مزید :

کھیل -