ترکی میں 93سال بعد ایک مرتبہ پھر اسلام کا زور، ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

ترکی میں 93سال بعد ایک مرتبہ پھر اسلام کا زور، ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا کے ...
ترکی میں 93سال بعد ایک مرتبہ پھر اسلام کا زور، ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترک فوج میں بھرتی خواتین کو 93سال بعد حجاب کرنے کی اجازت مل گئی ۔ترک حکومت نے فوج میں بھرتی سویلین خواتین پر عائد حجاب کی پابندی اٹھا لی اور93سال بعد انہیں حجاب کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔روز نامہ صباح نیوز کے مطابق ترک حکومت نے اپنی فوج کی کوسٹ گارڈ کمانڈ (Coast Guard Command)اور جینڈ میری جنرل کمانڈ (Gendarmerie General Command)میں بھرتی خواتین کو حجاب کی اجازت دے دی ۔ترک حکومت نے فوج میں بھرتی مردوں کو داڑھی رکھنے کی بھی اجازت دی ہے جبکہ مرد فوجی اہلکار موسم گرمان میں ٹائی نہ پہننے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ ترک فوج میں تقریباً30ہزار کے قریب سویلین اہلکار کام کر رہے ہیں ۔ترک حکومت نے 2011میں یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم لڑکیو ں پر حجاب کی پابندی ختم کی تھی ۔

اوباما نے آخری بیرونی دورہ پلان کر لیا ، یورپی اتحادیوں اور چین کے صدر سے ملاقاتیں کریں گے

مزید :

بین الاقوامی -