پہلا ٹیسٹ: چو تھے روز کا کھل ختم، انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 114 رنز بنا لئے، بھارت کیخلاف 163 رنز کی برتری

پہلا ٹیسٹ: چو تھے روز کا کھل ختم، انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 114 رنز بنا لئے، ...
پہلا ٹیسٹ: چو تھے روز کا کھل ختم، انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 114 رنز بنا لئے، بھارت کیخلاف 163 رنز کی برتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز یں بغیر کسی نقصان کے 114 رنز بنا لئے ہیں اور اسے بھارت کے خلاف 163 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ الیسٹر کک 46 رنز اور حسیب حمید 62 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھارت نے 319 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر کھیل کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 488 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے مرلی وجے 126 اور چتیشور پجارا 124 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں گوتم گمبھیر نے 29، ویرات کوہلی نے 40، امیت مشرا نے 0، اجنکیا ریحانے نے 13، روی چندرن ایشوین نے 70، وریدھیو من ساہا نے 35، رویندرا جدیجہ نے 12، اومیش یادیو نے 5 اور محمد شامی نے 8 رنز بنائے۔

پہلا ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، بھارت کے 4 وکٹوں پر 319 رنز، 218 رنز کے خسارے کا سامنا

انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے اپنے سپن کا جادو چلاتے ہوئے 4 بھارتی بلے بازوں کا شکار کیا اور معین علی اور ظفر انصاری نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سٹورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے 1,1 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
انگلینڈ نے 49 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو کپتان الیسٹر کک اور حسیب حمید نے پہلی اننگز کی طرح باﺅلرز کا امتحان لینا شروع کر دیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 114 رنز بنا کر بھارت کے خلاف 163 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ الیسٹر کک 46 اور حسیب حمید 62 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو پانچویں روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

ہوبارٹ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 85رنز پر ڈھیر کر دیا
قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 537 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ جو روٹ، بین سٹوکس اور معین علی نے بھارتی باﺅلرز کی خوب دھلائی کی اور اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں۔ تینوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 128,124 اور 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں الیسٹر کک نے 21، حسیب حمید نے 31، بین ڈوکیٹ نے 13، جونی بیرسٹو نے 46، کرس ووکس نے 4، عادل راشد نے 5، ظفر انصاری نے 32 اور سٹورٹ براڈ نے 6 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجہ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی، اومیش یادیو، روی چندرن ایشوین نے 2,2 اور امیت مشرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -