صحافت کے میدان میں تہلکہ برپا کرنے کے بعد اب مبشر لقمان نے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کی کسی کو بھی امید نہ تھی

صحافت کے میدان میں تہلکہ برپا کرنے کے بعد اب مبشر لقمان نے ایسا کام کرنے کا ...
صحافت کے میدان میں تہلکہ برپا کرنے کے بعد اب مبشر لقمان نے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کی کسی کو بھی امید نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اور اینکرپرسن مبشر لقمان اپنے دبنگ انداز کے باعث خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں کئی بار اپنے پروگرام پر پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے لیکن اب انہوں نے صحافت کے بعد ایک ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ کسی کو بھی اس کی امید نہیں تھی۔

گلو کار اے نیئر لاہور میں انتقال کر گئے
ذرائع کے مطابق مبشر لقمان اب ایک سیاسی ڈرامہ سیریل بنانے جا رہے ہیں جس میں پاکستانی سیاست اور سیاستدانوں کی چال بازیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ”سرکار“ نامی اس ڈرامے میں عثمان خواجہ مرکزی کردار ادا کریں گے جس کا پہلا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ٹی وی ڈرامہ ”اوڈاری“ میں جس طرح معاشرے کی برائیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے، بالکل اسی طرح ”سرکار“ میں پاکستانی سیاست پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس ڈرامے میں عثمان خواجہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کے ٹیزر سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ یہ ڈرامہ پاکستانی سیاست متعلق بھیانک سچائی سے بھرپور ہو گا۔

’چائے والے کا پہلا اشتہار منظرعام پرآگیا‘
اس ڈرامے کے جاری ہونے والے 30 سکینڈ کے ٹیزر سے مکمل طور پر اس کے ’اجزاء‘ کا اندازہ تو نہیں لگایا جا سکتا لیکن یہ ضرور پتہ چلتا ہے کہ ڈرامے میں وی آئی پی کلچر اور قومی وہ صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اور دیگر سیاستدان کے ان وعدوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جو وہ کبھی پورے ہی نہیں کر سکے۔ اس ٹیزر کی سب سے زبردست بات ایک ”یہ وزارت عظمیٰ کانٹوں کی سیج ہے“کا ڈائیلاگ ہے اور اسی نے لوگوں میں اس ڈرامے کے جلد ریلیز ہونے کی خواہش بھی پیدا کر دی ہے۔
یہ ڈرامہ مبشر لقمان کی پہلی پراڈکشن ہو گا اور پاکستانی سیاست اور صحافت میں ان کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یہ امید یہ امید کر سکتے ہیں کہ ”سرکار“ ہمارے بہت سے سیاستدانوں کی حقیقت اور ان کی سیاسی چال بازیوں پر روشنی ڈالے گا۔

مزید :

تفریح -