کرپشن کرنیوالے ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ، نیو ز لیک معاملے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے : چودھری سرور

کرپشن کرنیوالے ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ، نیو ز لیک معاملے کی شفاف ...
کرپشن کرنیوالے ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ، نیو ز لیک معاملے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے : چودھری سرور

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں رکاوٹوں کا خاتمہ شفاف احتساب سے ہی ممکن ہوگا ۔ظلم 'ناانصافی اور بد عنوانی کی موجودگی میں ملک کا آگے بڑھنا ممکن نہیں ہوسکتا ۔ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں اپوزیشن جماعتیں نہیں بلکہ کرپشن کرنیوالے ڈال رہے ہیں ۔

نیوز لیک کے معاملے میں شفاف تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔

تحر یک انصاف کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ لوڈشیڈ نگ کے حکومتی دعوﺅں کا پول نیپرا نے کھول دیا ہے اور 2018ءتک لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم حکمران قوم کو جھوٹی تسلیاں دینے کی بجائے حقائق بتائے۔

یہ بھی پڑھیں ،چین سے پہلا تجارتی قافلہ خنجراب کے راستے گوادر پہنچ گیا

انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر نا ہے تو ملک میں شفاف احتساب کو یقینی بنانا ہے ورنہ مسائل میں اضافہ ہو تا رہیگا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزلیک کا معاملہ ملکی سلامتی کے حوالے سے انتہائی اہم ہے اس لیے حکومت کو چاہئیے کہ وہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی تجویز کو بھی قبول کر یں۔

تحریک انصاف ڈانس کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ، وزیر اعظم پاناما کیس سے سرخرو ہو کر نکلیں گے : عابد شیر علی

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی لوگ آئے روز دعوے کر رہے ہیں مگر نیپرا نے آئندہ عام انتخابات تک لوڈشیڈ نگ ختم نہ ہونے کی رپورٹ دیکر عوام کی آنکھیں کھول دیں ہیں اور حکمرانوں کی بھی چاہیے لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے جھوٹے دعوے کر نے کی بجائے لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کر یں۔

مزید :

لاہور -