خورشید شاہ بیگمات کے میک اپ کے خرچوں سے پریشان

خورشید شاہ بیگمات کے میک اپ کے خرچوں سے پریشان
خورشید شاہ بیگمات کے میک اپ کے خرچوں سے پریشان

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اپنی بیگمات کے میک اپ کے خرچوں سے پریشان ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطا بق بیگمات کے خرچے سے پریشان ہو کر بلآخر خورشید شاہ پھٹ پڑے ،ان کا کہنا تھا کہ بیوٹیشن کا کام جس نے سیکھ لیا سمجھو دولت ہاتھ آگئی۔خورشیدشاہ نے خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک دن اپنی ایک بیگم سے پوچھا ناخن پالش کا خرچہ کتنا ہے تو جواب ملا پانچ ہزار تو میںنے کہا کہ آئندہ یہ کام میں کرونگا، دو بیگمات ہیں جن کے ناخن پالش کا خرچہ کا ملاکر دس ہزار روپے کی بچت ہوگی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -