کیپ ٹاﺅن سے 18غیر قانونی رائنو کے شکاری گرفتار
جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)کیپ ٹاﺅن سے 18غیر قانونی مشتبہ رائنو کے شکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ان شکاریوں کو گروگر نیشنل پارک کے اندر سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے،مزید سات شکاریوں کو پارک کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے،اور ان سے بھی اسلحہ برآمد ہوا ہے،گرفتاریاں پارک رینجرز، K9 یونٹوں، SA نیشنل ڈیفنس فورس اور SA پولیس سروس کی طرف سے ایک مشترکہ کوشش سے کی گئی ہیں۔کروگر مینیجنگ ایگزیکٹو گلین فلپس نے کہا ہے کہ ہم نے غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ہے اور غیر قانونی تجارت کو بھی روکنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، شکاریوں کی ٹیموں پت نظر رکھے ہوئے ہیں،ہم شکاریوں سے کہتے ہیں کہ وہ غیر قانونی کام سے باز آ جائیں ورنہ انہیں پکڑ کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔