سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ

سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ
سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ (بیورورپورٹ) مملکت سعودی عریبیہ میں طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوگیا ہے ۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یومیہ 24 تک طلاقیں ہونے لگی ہیں۔
سعودی اخبار عکاظ کے مطابق سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں خطرناک اضافہ سامنے آیا ہے۔صرف گزشتہ ماہ محرم میں 572 کے قریب طلاقیں ہوئیں۔جبکہ یومیہ طلاق کے درجنوں کیس سامنے آرہے ہیں۔جدہ کی عدالت میں قاضیوں کی کمی کے باعث ان کیسزز کو سننا انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔
یاد رہے سعودی عرب میں ایک سے زیادہ شادیوں کا رجحان عام بات ہے۔عام طور پر باہمی ہم آہنگی اورمالی مشکلات کے باعث طلاق واقع ہوتی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -