حکومت کا جانا ٹھہر گیا ،پی ٹی آئی قیادت اپنا لہجہ درست کرے: مولابخش چانڈیو

حکومت کا جانا ٹھہر گیا ،پی ٹی آئی قیادت اپنا لہجہ درست کرے: مولابخش چانڈیو
حکومت کا جانا ٹھہر گیا ،پی ٹی آئی قیادت اپنا لہجہ درست کرے: مولابخش چانڈیو

  

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے چند حکومتی وزراءہی وفاق کو توڑیں گے.میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے چند حکومتی وزراءہی وفاق کو توڑیں گے،پی ٹی آئی قیادت اپنالہجہ درست کرے۔ بلاول کے پنجاب جانے کے اعلان نے ن لیگیوں کو پریشان کردیا۔

’پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں یہ کام ہم سے کروالو‘جرمنی نے بھی تاریخی منصوبے کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کردی ،پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی 

ان کا کہنا تھا چودھری صاحب آپ چاچا کے لفظ سے کیوں چڑھتے ہیں ؟آپ ان میں شامل ہیں جو اپنی عمر چھپا تھے ہیں، جب آپ بلاول کو بچہ کہتے ہیں ہم برا نہیں مناتے ، ذوالفقار بھٹو جب آئے تو وہ بھی بچے تھے۔بلاول بھٹو زرداری غریب کی آوا ز سنتے ہیں وہی ان کے مسائل بھی حل کریں گے۔مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ پریشان ہیں کہ میاں صاحب دباﺅ سے باہر کیسے آگئے، انکا کہنا تھا پانامہ کے معاملے پر ساری اپوزیشن ساتھ ہے ، پانامہ آپ کو نہیں چھوڑے گا۔بلاول بھٹو پنجاب آرہے ہیں ابھی سے ن لیگ کی قیادت پریشان ہوگئی۔جہاں حکومت کو پہنچنا چاہئے تھا ،وہاں آرمی چیف پہنچتے ہیں۔

مزید :

قومی -