پی ٹی آئی نے دھرنے سے قبل گرفتار ہونے والے کارکنوں میں تعریفی اسناد تقسیم کردیں
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر خان ترین نے دھرنے سے قبل گرفتار ہونے والے کارکنوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد مارچ اور دھرنے سے قبل گرفتار ہونے والے کارکنوں کے اعزاز میں ملتان میں تقریب منعقد کی گئی جس میںجہانگیر خان ترین نے شرکت کی اور کارکنوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے اور عمران خان کی ہر کال پر باہر نکلتے ہیں جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پاناما لیکس پر وزیر اعظم نے پہلے ہی سات ماہ ضائع کردیے اور اب ان کے وکیل عدالت سے تاریخیں مانگ رہے ہیں۔