چودھری نثار بظاہر نفیس، اندر سے اوکھے انسان ہیں، پانامالیکس انہیں گھر بھیجے گی: مولا بخش چانڈیو

چودھری نثار بظاہر نفیس، اندر سے اوکھے انسان ہیں، پانامالیکس انہیں گھر بھیجے ...
چودھری نثار بظاہر نفیس، اندر سے اوکھے انسان ہیں، پانامالیکس انہیں گھر بھیجے گی: مولا بخش چانڈیو

  

حیدر آباد(مانیٹرمنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار بظاہر نفیس لیکن اندر سے اوکھے انسان ہیں، پانامالیکس انہیں گھر بھیجے گی۔

درگاہ شاہ نورانی پر زور دار دھماکہ،30 افراد جاں بحق ، 100 سے زائد زخمی

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب پاناما کیس آپ کونہیں چھوڑے گا، اپوزیشن پانامالیکس پر متحدہے۔چوہدری نثارقومی سلامتی سے لاتعلق ہوکربلاول پربات کرتے ہیں،پوری میڈیامجھ سے چودھری نثارسے متعلق پوچھ رہی ہے۔چلوبلاول آپ کے بچے جتناہے ہم برا نہیں مناتے مگرآپکوچچاکہنے پرغصہ کیوں آتا ہے؟ن لیگ نے سعید الزماں کو گورنر بنا کر بزرگ کے تقدس کو امتحان میں ڈال دیا ہے۔وہ محترم ہیں،سندھ میں حالات کاجوتقاضہ ہے کیا جسٹس صاحب کامذاق نہیں اڑایاگیا۔ن لیگ وحدت پاکستان کے لئے خطرہ بن چکی ہے،ن لیگ وزرا کا حساب کرے،ان کا اصل مشن کیا ہے۔ان کے وزرا کبھی جھیل کے ایک کنارے توکبھی دوسرے کنارے ہوتے ہیں۔ایپکس کمیٹی میں متحرک گورنر کی ضرورت ہے۔

بہتر ہوتا اگرگورنر سندھ کی تقرری پر ہم سے بھی مشورہ لیا جاتا:مراد علی شاہ

انہوں نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اپنا لہجہ درست کرے،پنجاب میں ناکامیاں ہماری اپنی بھی غلطیاں ہیں۔بلاول بھٹوپنجاب آرہے ہیں،ان کے آنے کا سن کرچوہدری نثار کے پسینے چھوٹ رہے ہیں،وہ جب پیپلزپارٹی پربات کرتے ہیں توان کا چہرہ دیکھنے والا ہوتا ہے۔ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے،ابھی توبلاول نے آغازکیا ہے،اس ملک کے مستقبل کا نام بلاول بھٹوزرداری ہے۔

مزید :

حیدرآباد -