ہم دہشتگردوں سے ڈرنے والے نہیں،ہسپتالوں میں زخمیوں کوطبی امداددی جائے:مراد علی شاہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،تمام ہسپتالوں میں زخمیوں کوطبی امداددی جائے۔
بلوچستان میں درگاہ شاہ نورانی پر دھماکہ،30 افراد جاں بحق ، 100 سے زائد زخمی
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے صوبے بھرکی درگاہوں پرسیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دےدیا ہے۔مرادعلی شاہ نے ڈی جی رینجرزاورآئی جی سندھ کو بھی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلا میں درگاہ شاہ نورانی پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں30 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ گدی نشین خلیفہ غلام حسین نے وائر لیس کے ذریعے رابطہ کرکے ریسکیو اداروں کو مطلع کیا اور بتایا کہ دھماکہ بہت بڑا ہے جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔