آصف زرداری کی درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی مذمت، واقعہ ناقابل معافی اور ناقابل برداشت ہے: سابق صدر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ناقابل معافی اور ناقابل برداشت ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وحشی درندوں نے معصوم انسانوں، خواتین اور بچوں کا قتل کرکے ناقابل معافی جرم کیا ہے۔ ایسے درندوں ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ سابق صدر نے حکومت سندھ ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سانحے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔ انہوں نے ان دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا۔ آصف زرداری نے شہدا کے اعلیٰ درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔