وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین کی درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی مذمت،ذخمیوں کو بہترین طبعی سہولتیں فراہم کی جائیں

وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین کی درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی ...
وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین کی درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی مذمت،ذخمیوں کو بہترین طبعی سہولتیں فراہم کی جائیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے ذخمیوں کو بہترین طبعی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

درگاہ شاہ نورانی پر ھماکے کی اطلاع گدی نشین خلیفہ غلام حسین نے وائرلیس کے ذریعے ریسکیو اداروں کو دی :انچار ج ایدھی سینٹر لسبیلہ

تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی شدید مذمت کی ،نواز شریف کا کہنا تھا کہ ذخمیوں کی مدد کے لئے امدادی ٹیمیں فوری طور پر پہنچیں،تمام ذخمیوں کو بہترین طبعی سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی آپریشن تیز کر دیا جائے جبکہ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

مزید :

قومی -