’کچھ بھی کرو بس یہ ایک کام نہ کرنا‘ ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلی ملاقات میں صدر اوباما نے درخواست کردی، کیا کہا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

’کچھ بھی کرو بس یہ ایک کام نہ کرنا‘ ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلی ملاقات میں صدر اوباما ...
’کچھ بھی کرو بس یہ ایک کام نہ کرنا‘ ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلی ملاقات میں صدر اوباما نے درخواست کردی، کیا کہا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران باربار یہ نعرہ لگایا کہ وہ صدر باراک اوباما کے متعارف کروائے گئے ہیلتھ کیئر قانون کا خاتمہ کردیں گے۔صدر اوبامہ اس بات پر اتنے پریشان تھے کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیتنے کے بعد ان سے پہلی ملاقات کے لئے پہنچے تو انہوں نے خصوصی درخواست بلکہ التجا کی کہ وہ اس قانون کو ختم نہ کریں، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنا رویہ نرم کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات نے صدر باراک اوباما کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اس قانون کو ختم کرنے کی بجائے اس میں ترامیم کردیں گے تاکہ اس میں کچھ اہم تبدیلیاں ہوجائیں لیکن اس کا خاتمہ نہ ہو۔ ڈونلڈ نے وال سٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ افورڈ ایبل ہیلتھ کئیر کے ایکٹ کا خاتمہ چاہتے تھے لیکن صدر اوباما نے ان سے کہا کہ وہ ایسا نہ کریں، جس پر انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اسے ختم کرنے کا ارادہ ترک کردیں گے، البتہ اس میں کچھ تبدیلیاں ضرور کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ احتراماً اس بات کو تسلیم کریں گے اور باراک اوباما کے متعارف کروائے گئے قانون کا خاتمہ نہیں کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے، امریکہ کے سب سے بڑے مخالف ملک نے بڑا اور خطرناک قدم اٹھانے کی تیاری مکمل کرلی

اس انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کلنٹن فیملی کی بھی خوب تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی فتح کے بعد ہیلری کلنٹن کا انہیں فون آیا، جو کہ ہیلری کے لئے ایک بہت ہی مشکل کال تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں یہ کال کرنا پڑتی تو ان کے لئے بھی یہ حد سے زیادہ مشکل ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلری نے مختصر کال کی اور کہا ”مبارک ہو ڈونلڈ،تمہاری کارکردگی بہت اعلیٰ رہی۔“ جس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ”میں آپ کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ بھی ایک بہترین مدمقابل تھیں۔“ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن ایک مضبوط اور سمارٹ شخصیت کی مالک ہیں۔

صدر باراک اوباما کے متعارف کروائے گئے ہیلتھ کئیر قانون کے تحت تقریباً دو کروڑ امریکی ہیلتھ انشورنس حاصل کرچکے ہیں۔ اوباما حکومت اسے اپنے قابل فخر کارناموں میں سے ایک قرار دیتی ہے، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارتی مہم کے دوران اس قانون پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کے خاتمے کا اعلان کرتے رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -