’اب وقت آگیا ہے کہ کم از کم اتنی تمیز تو سیکھ لو‘ چین کا بھارت کے نام پیغام

’اب وقت آگیا ہے کہ کم از کم اتنی تمیز تو سیکھ لو‘ چین کا بھارت کے نام پیغام
’اب وقت آگیا ہے کہ کم از کم اتنی تمیز تو سیکھ لو‘ چین کا بھارت کے نام پیغام

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) بحیرہ جنوبی چین کے تنازعہ میں جہاں ایک جانب امریکہ چین کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے وہیں بھارت بھی اس کا وفادار بنتے ہوئے خطے کے ممالک کے ساتھ گٹھ جوڑ میں مصروف ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک اہم دورے پر جاپان پہنچ چکے ہیں، جس کا ایک مقصد چین کے خلاف صف بندی کو مضبوط کرنا بھی ہے، لیکن چین کی جانب سے اسے ایک ایسا پیغام دیا گیا ہے کہ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اسے بار بار سوچنا پڑے گا۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”وزیراعظم نریندر مودی جاپان کے دورے کا آغاز کریں گے۔ ہمارے ہمسایوں کے درمیان معمول کے تعلقات استوار ہونے پر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ جب وہ اپنے تعلقات قائم کریں تو اپنے ہمسایوں کے جائز تحفظات کا احترام کرنا بھی سیکھیں اور علاقائی سلامتی اور استحکام میں اپنا حصہ ڈالیں۔“

’جس بھی غیر ملکی مرد میں یہ خصوصیات ہوں ابھی شادی کرنے کیلئے تیار ہوں‘ ٹرمپ کی جیت پر دلبرداشتہ خوبرو امریکی لڑکی نے غیر ملکی مَردوں کو ناقابل یقین پیشکش کردی

چینی وزارت خارجہ کے نمائندے سے جب سوال کیا گیا کہ بھارت جاپان سے US-2 شن مائیوا ایم فیبیس جہاز خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے، تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے جواب دینے سے معذرت کرلی کہ یہ معاملہ صرف باتوں کی حد تک ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ستمبر میں جب یہ رپورٹ سامنے آئی کہ جاپان بھارت کو ارزاں نرخوں پر اسلحہ کی فروخت کا ارادہ رکھتاہے تو چینی وزارت خارجہ کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا اور اس حرکت کو شرمناک قرار دیا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -