’اب 9/11 حملوں کی دوبارہ تحقیقات ہوں گی کیونکہ۔۔۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے تہلکہ خیز فیصلہ کرلیا، امریکی اداروں میں کھلبلی مچ گئی

’اب 9/11 حملوں کی دوبارہ تحقیقات ہوں گی کیونکہ۔۔۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے تہلکہ ...
’اب 9/11 حملوں کی دوبارہ تحقیقات ہوں گی کیونکہ۔۔۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے تہلکہ خیز فیصلہ کرلیا، امریکی اداروں میں کھلبلی مچ گئی

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی تاریخ کی سب سے بڑی دہشتگردی کی تحقیقات کا معاملہ امریکی اداروں کے کردار پر پہلے ہی کئی سوالات کھڑے کر چکا ہے لیکن نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس باب کو پھر سے کھولنے کا اعلان کرکے ایک اور طوفان کھڑا کردیا ہے۔

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ورجینیا کی ہین ریکو کاﺅنٹی میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ 9/11 دہشتگردی کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں اور اس معاملے کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیں گے۔ اب ان کی جانب سے واضح الفاظ میں یہ بیان سامنے آگیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات درست طور پر نہیں کی گئیں لہٰذا وہ ازسرنو تحقیقات شروع کروائیں گے۔

’ٹرمپ صدر بن گیا، اب اگلے سال ایٹمی جنگ ہوگی کیونکہ۔۔۔‘ دنیا کے معروف ترین جنگی ماہر نے خوفناک پیشنگوئی کردی

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں وہی سوالات کھڑے کردئیے کہ جن کا سامنا کرنے سے امریکی سٹیبلشمنٹ اب تک کتراتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا ”دو ہوائی جہاز آسمان کو چھوتی عمارتوں کو کیسے گراسکتے ہیں؟ مجھے یہ بات کبھی سمجھ نہیں آئی کہ 585 صفحات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ میں بلڈنگ 7 کی تباہی کا کوئی ذکر کیوں نہیں ہے۔“ تحقیقات پر عدم اطمینان کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر بھی ناخوش ہیں کہ 19 ہائی جیکروں کا تعلق سعودی عرب سے ثابت کرنے کے باوجود امریکہ نے سعودی عرب کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا۔ انہوں نے سابق صدر جارج بش کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ”ورلڈ ٹریڈ سنٹر جارج بش کے دور میں تباہ ہوا۔ کیا انہوں نے ہمیں محفوظ رکھا؟ اسے محفوظ رکھنا نہیں کہتے۔ امریکی جواب مانگتے ہیں اور میں یقینا نئی تحقیقات کا حکم دوں گا تاکہ آئندہ کبھی ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔“

مزید :

بین الاقوامی -