ایف سی آوران کی دو پلا ٹون درگاہ شاہ نورانی پہنچ گئیں

ایف سی آوران کی دو پلا ٹون درگاہ شاہ نورانی پہنچ گئیں
ایف سی آوران کی دو پلا ٹون درگاہ شاہ نورانی پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آ ر نے کہا ہے کہ درگاہ شاہ نورانی پر ریسکیو آپریشن کیلئے ایف سی آوران کی دو پلا ٹون موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

بلوچستان میں درگاہ شاہ نورانی پر دھماکہ،35 افراد جاں بحق ، 100 سے زائد زخمی

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی سے رینجرز کا دستہ 25ایمبولینسز لے کر درگاہ شاہ نورانی ذخمیوں کی مدد کے لئے روانہ ہو گیا ہے،ایمبولینسز  کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل ٹیمیں بھی  کراچی سے جائے وقو عہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔جبکہ خضدار سے بھی میڈیکل ٹیمیں اور فوجی دستے  دربار شاہ نورانی کے لئے روانہ کردیے گئے ہیں۔درگاہ شاہ نورانی دربار ایک چوٹی پر واقعہ ہے جہاں پر بجلی اور موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کافی مشکلات کا شکار ہے ۔آئی ایس پی آر  کی جانب سے  تمام آرمی ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -