درگاہ شاہ نورانی دھماکہ، موبائل فون سگنلز نہ ہونے کے باعث عینی شاہد نے 20 کلومیٹر دور آکر میڈیا کو دھماکے سے آگاہ کیا

درگاہ شاہ نورانی دھماکہ، موبائل فون سگنلز نہ ہونے کے باعث عینی شاہد نے 20 ...
درگاہ شاہ نورانی دھماکہ، موبائل فون سگنلز نہ ہونے کے باعث عینی شاہد نے 20 کلومیٹر دور آکر میڈیا کو دھماکے سے آگاہ کیا

  

حب (مانیٹرنگ ڈیسک) درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے دھماکے کے بعد ایک عینی شاہد نے 7 بج کر 10 منٹ پر نجی ٹی وی کے نمائندے سے جائے دھماکہ سے 20 کلومیٹر دور آکر رابطہ کیا اور دھماکے کے بعد کے حالات بتائے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے نمائندے کے مطابق درگاہ شاہ نورانی انتہائی دور دراز پہاڑی پر موجود ہے جہاں نہ تو بجلی ہے اور نہ ہی موبائل فون کے سگنل آتے ہیں۔ ایک عینی شاہد دھماکے کے بعد امدادی اداروں اور میڈیا نمائندگان سے رابطہ کرنے کیلئے درگاہ سے روانہ ہوا اور جائے دھماکہ سے 20 کلومیٹر دور جا کر اس کے موبائل فون پر سگنل آئے۔

درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے دھماکے کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

رات کو 7 بج کر 10 منٹ پر عینی شاہد نے میڈیا نمائندے سے رابطہ کیا اور بتایا کہ دھماکے میں 35 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ ایدھی کے مقامی نمائندگان موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں لیکن مزید امدادی کارکنان کی ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -