کروڑ پتی اداکارہ جس کے پاس اپنے لئے دوا خریدنے کے بھی پیسے نہیں کیونکہ۔۔۔ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

کروڑ پتی اداکارہ جس کے پاس اپنے لئے دوا خریدنے کے بھی پیسے نہیں کیونکہ۔۔۔ ...
کروڑ پتی اداکارہ جس کے پاس اپنے لئے دوا خریدنے کے بھی پیسے نہیں کیونکہ۔۔۔ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کرپشن کی روک تھام اور تجوریوں میں محفوظ کالادھن باہر نکلوانے کے لیے ملک میں 1ہزار اور 500کے نوٹوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انہوں نے یہ پابندی اس قدر رازداری سے ’اچانک‘ لگائی کہ کابینہ کے اجلاس میں بیٹھے ان کے وزراءکو بھی اس کا علم نہ تھا جن کے موبائل فون بھی انہوں نے باہر رکھوا دیئے تھے۔ اس اچانک پابندی بھارت میں ہلچل مچا دی ہے اور ہر کوئی اس سے متاثر ہوا ہے۔ بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن اور اس کے ساتھی فنکاروں کو بھی گزشتہ روز اس پابندی کے باعث انتہائی مشکل سے دوچار ہونا پڑا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کریتی سینن ان دنوں لکھنﺅ میں اپنی فلم ”بریلی کی برفی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کرینی ایک ہفتے سے بخار اور کھانسی میں مبتلا تھیں مگر بیماری کے باوجود انہوں نے کام جاری رکھا، تاہم گزشتہ روز وہ سیٹ پر بے ہوش ہو کر گر گئیں جس پر ان کے ساتھی فنکاروں نے انہیں ایک نجی ہسپتال منتقل کیا۔ علاج کے بعد ہسپتال کا بل تو انہوں نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کر دیا لیکن دوائیاں خریدنے کے لیے نقد رقم درکار تھی اور ان سب کے پاس 500اور ہزار کے نوٹ تھے۔ وہ جس کیمسٹ کے پاس جاتے وہ یہ نوٹ لینے سے انکار کر دیتا۔ انہوں نے فلم کریو کے تمام اراکین کی جیبوں میں موجود چھوٹے نوٹ اکٹھے کیے مگر پھر بھی وہ ناکافی تھے۔ اب سب پریشان بیٹھے تھے کہ کیا کریں کیونکہ ادویات خریدنا بھی ازحد ضروری تھیں۔ پھر ایک شخص نے انہیں بتایا کہ ایک جگہ کچھ لوگ دو سو روپے فیس کے عوض بڑے نوٹ تبدیل کرکے دے رہے ہیں۔ فنکاروں نے اپنے تمام ہزار کے نوٹ وہاں بھیج دیئے اور دو سو روپے فی ہزار نقصان پر 50اور 100کے نوٹ حاصل کیے۔ یوں ان کی مشکل حل ہوئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -