کفیل کے باتھ روم میں پاکستانی شہری کی ایسی شرمناک ترین حرکت کہ جان کر پاکستانیوں کو غصہ آجائے

کفیل کے باتھ روم میں پاکستانی شہری کی ایسی شرمناک ترین حرکت کہ جان کر ...
کفیل کے باتھ روم میں پاکستانی شہری کی ایسی شرمناک ترین حرکت کہ جان کر پاکستانیوں کو غصہ آجائے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بدقماش اور بدطینت لوگ ملک میں رہتے ہوئے اپنے خاندان کے لیے رسوائی کا سامان تو کرتے ہی ہیں، بیرون ملک جا کر پورے ملک کا نام بدنام کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک اوباش پاکستانی نوجوان نے دبئی میں اپنے کفیل کے گھر میں کام کرنے والی فلپائنی ملازمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 21سالہ نوجوان نے 45سالہ فلپائنی خاتون کو باتھ روم میں بند کرکے درندگی کا نشانہ بنایا۔ خاتون وہاں سے نکل کر گھر کی بھارتی خانساماں کے پاس گئی اور اسے صورتحال سے آگاہ کیا جو اسے لے کر پولیس سٹیشن چلی گئی۔ ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں اسے نے پہلے جبری زیادتی کا الزام مسترد کر دیا تاہم بعدازاں اعتراف جرم کر لیا۔

’وہ پاکستانی میرا پیچھا کرتا آیا، زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ایسی حرکت کی کہ۔۔۔‘ عرب ملک میں غیر ملکی لڑکی کی ایسی داستان کہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی

رپورٹ کے مطابق فلپائنی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ”میں ایک روز اپنے کمرے میں کپڑے تبدیل کر رہی تھی کہ ملزم نے میری قابل اعتراض ویڈیو بنا لی۔ وہ اس ویڈیو کو لے کر مجھے بلیک میل کرتا رہا۔ اس نے مجھے دھمکی دی کہ اگر میں نے اس کی بات نہ مانی یا اس ویڈیو کے متعلق مالک کو بتایا تو وہ یہ ویڈیو فلپائن میں موجود میرے گھروالوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے بھیج دے گا۔ واقعے کے روز میں سپورٹس ہال کی صفائی کے بعد واش روم گئی تو وہ میرے پیچھے آگیا اور دروازہ اندر سے لاک کر دیا۔ میں نے جب مزاحمت کی تو اس نے وہاں پڑی شیشے کی بوتل اٹھا کر مجھے قتل کرنے کی دھمکی دی اور مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔“ واضح رہے کہ فرانزک رپورٹ سے بھی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ مقدمے کی سماعت جاری ہے۔

مزید :

عرب دنیا -