شاہ نورانی دھماکے میں" این ڈی ایس" اور" را" ملوث ہے: نجی ٹی وی کا دعویٰ

شاہ نورانی دھماکے میں" این ڈی ایس" اور" را" ملوث ہے: نجی ٹی وی کا دعویٰ
شاہ نورانی دھماکے میں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے دھماکے کے بعد نجی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ اس  دھماکے میں افغان خفیہ ایجنسی "این ڈی ایس" اور بھارتی خفیہ ایجنسی " را" ملوث ہے جبکہ بھارتی ایجنسی چاہتی تھی کہ سی پیک کے افتتاح سے پہلے بلوچستان میں بدامنی پیدا کی جائے جس کیلئے دھماکہ کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں درگاہ شاہ نورانی پر دھماکہ،35 افراد جاں بحق ، 100 سے زائد زخمی

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز  نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا  ہے کہ سی پیک کے افتتاح کے موقع پر بھارت بلوچستان میں بد امنی چاہتا تھا جس کیلئے تجارتی جہاز کی گوادر  پورٹ سے روانگی سے چند گھنٹے پہلے بلوچستان میں دہشت گردی کی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشت گرد بھیجے جانے کی  5نومبر کو اطلاع آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ این ڈی ایس کے  کچھ دہشتگرد قلعہ شاہ عبداللہ کے راستے سے بلوچستان میں داخل ہوچکے ہیں جو سی پیک کے افتتاح سے پہلے دہشتگردی کی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کل (اتوار کو ) گوادر پورٹ سے چین کا پہلا تجارتی جہاز روانہ ہوگا جس کی افتتاحی تقریب کل ہوگی ۔ افتتاحٰی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم میاں نواز شریف ہوں گے۔

مزید :

قومی -